1. دار الافتاء دار العلوم دیوبند
  2. معاشرت
  3. ماکولات و مشروبات

مری ہوئی مرغی مچھلی کو کھلانا

سوال

حضرت کیا مری ہوء مرغی کا گوشت مچھلی کو کھلا سکتے ہیں ؟ مع حوالہ جواب عنایت فرمائیں۔

جواب

بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 734-657 /M=07/1440
مچھلیوں کو بھی پاک و صاف غذا کھلانی چاہئے، بالقصد مردار مرغی کا گوشت مچھلی کو کھلانا مکروہ تحریمی ہے اس سے بچنا چاہئے۔ تاہم اس کی وجہ سے مچھلی کا کھانا حرام و ناجائز نہ ہوگا۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند


ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :169424
تاریخ اجراء :Mar 20, 2019

PDF ڈاؤن لوڈ