اگر کوئی یہ عمل سنت کی نیت سے کرے تو کیا درست ہوگا؟

سوال کا متن:

شمائل ترمذی کی ایک حدیث میں مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے دن میں دو مرتبہ گوشت نہیں کھایا اور نہ روٹی، اگر کوئی یہ عمل سنت کی نیت سے کرے تو کیا درست ہوگا؟

جواب کا متن:


بسم الله الرحمن الرحيم فتوی: 1382-1387/N=11/1434-U
حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا فقر اختیاری تھا، اضطراری نہ تھا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کا یہ دائمی عمل جسے شمائل ترمذی میں حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی روایت سے نقل کیا گیا ہے، سنن زوائد میں سے ہے، سنن ہدی میں سے نہیں ہے، لہٰذا اگر کوئی شخص اپنی صحت وتندرستی اور ہمت کے پیش نظر اس پر عمل کرے گا تو یہ بلاشبہ درست ہوگا اور اس پر اسے اجر وثواب ملے گا بشرطیکہ یہ اس کے لیے ناقابل برداشت نہ ہو۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :48415
تاریخ اجراء :Sep 28, 2013