موجودہ حالات میں کیا گھریلو گائے یا جنگل کی نیل گائے کا گوشت کھانا ہندوستان کے مسلمان کے لیے جائز ہے؟

سوال کا متن:

موجودہ حالات میں کیا گھریلو گائے یا جنگل کی نیل گائے کا گوشت کھانا ہندوستان کے مسلمان کے لیے جائز ہے؟
براہ مہربانی تفصیل کے ساتھ جواب دیں۔

جواب کا متن:


بسم الله الرحمن الرحيم Fatwa ID: 785-810/H=8/1437
جو جانور مذہب اسلام میں حلال ہیں وہ ہمیشہ حلال ہی رہیں گے ان کے گوشت کو حرام قرار دینے کا کسی کو حق نہیں؛ البتہ گائے یا نیل گائے پر جن علاقوں میں پابندی ہے ان کے شکار یا ذبح کرنے پر شرپسند لوگ حالات کو بگاڑ دیتے ہیں تو ایسے حالات میں مسلمانوں کو شکار کرنے یا ذبح کرنے سے احتیاط برتنا چاہئے کیونکہ جان مال عزت آبرو کی حفاظت بھی ضروری ہے ۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :66722
تاریخ اجراء :Jun 8, 2016