كیا سگے بھائی یا بہن كو زكاۃ دینا درست ہے؟

سوال کا متن:

میرا سوال یہ ہے کہ کوئی شخص اپنی سگی بہنوں کو اور بھائیوں کو زکوة دے سکتا ہے بہن اور بھائی کنوارے ہیں کو سکول میں تعلیم حاصل کر رہے ہو اور بالغ ہے اور وہ ماں باپ کے ساتھ ہی رہے ہیں ماں باپ صاحب نصاب ہے تو کہ میں اپنے بھائی بہنوں کو زکوة کا پیسہ اسکول کی فیس کے لیے کیا اور کوئی ان کی ضرورت کے لئے دے سکتا ہوں؟

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:1149-978/L=10/1440
اگر بھائی یا بہن بالغ اور غریب مستحق زکوة ہوں تو ان کوفیس یا کسی اور ضرورت کے لیے زکوة کی رقم دینا درست ہے اگرچہ والدین مالدار ہوں۔
ویجوز دفع الزکاة إلی من سوی الوالدین والمولودین من الأقارب ومن الإخوة والأخوات وغیرہم لانقطاع منافع الأملاک بینہم. (بدائع الصنائع ۱۶۲/۲زکریا)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :171443
تاریخ اجراء :Jul 7, 2019