كیا ادھار دی گئی رقم پر زكات دینا ضروری ہے؟

سوال کا متن:

میں نے 100000روپے کسی ضرورتمند کو ارہار دے رکھے ہیں جس کو قریب 10ماہ ہوگئے ، کیا میں اس ادہار دی گئی رقم پر زکات دوں یا زکات دینا وا جب نہیں؟

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:1308-1082/L=10/1439
قرض کی رقم پر بھی زکوة ہے ؛البتہ زکوة کی ادائیگی میں اختیار ہے خواہ شروع میں ہی زکوة دیدی جائے یا تاخیر سے ملنے کی صورت میں گذشتہ سالوں کی بھی زکوة یکبارگی ادا کردی جائے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :162422
تاریخ اجراء :Jul 7, 2018