1. دار الافتاء دار العلوم دیوبند
  2. عبادات
  3. زکاة و صدقات

كیا شادی شدہ بیٹی اپنے باپ كو زكاة دے سكتی ہے؟

سوال

کیا کوئی شادی شدہ بیٹی اپنے سونے کی زکاة اپنے غریب والدین کو دے سکتی ہے؟جب کہ زکاة شوہر ہی ادا کرتے ہیں؟

جواب


بسم الله الرحمن الرحيم فتوی: 1107-1114/M=9/1434
بیٹی اپنے والدین کو زکاة نہیں دے سکتی چاہے والدین غریب ہوں، اور چاہے بیٹی کا شوہر اس کی طرف سے ادا کرے، ہاں اگر شوہر اپنے مال کی زکاة اپنی غریب ساس اور سسر کو دینا چاہے تو دے سکتا ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند


ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :46826
تاریخ اجراء :Jul 22, 2013

PDF ڈاؤن لوڈ