کسی کی چیز بلا اجازت استعما ل کرنا

سوال کا متن:

ہم سفر کررہے تھے راستہ میں ایک جگہ درختوں سے کچھ پھل کھایا بعد میں خیال آیا کہ وہ کسی کے ذاتی باغ بھی ہوسکتے ہیں، ہم نے اپنی طرف سے اس پھل کی قیمت صدقہ کردی کیونکہ واپس جاکر تصدیق کرنا ممکن نہیں، آپ رہنمائی فرمائیں۔

جواب کا متن:


بسم الله الرحمن الرحيم فتوی: 1032-856/B=6/1433
آپ نے اس مالک باغ کی طرف سے کسی غریب کو پھل کی قیمت صدقہ کردی بہت اچھا کیا، یہ آپ کا تقویٰ اور احتیاط ہے۔ ان شاء اللہ اب آپ کی پکڑ نہ ہوگی۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :36031
تاریخ اجراء :May 15, 2012