میرے پاس تین تولہ سونا ہے ، چاندی اور نقد پیسے نہیں ہیں، کیا مجھ پر زکاة پر فرض ہے؟نیز سونے اور چاندی کا کیا نصاب ہے آج کے دور میں؟ 

سوال کا متن:

میرے پاس تین تولہ سونا ہے ، چاندی اور نقد پیسے نہیں ہیں، کیا مجھ پر زکاة پر فرض ہے؟نیز سونے اور چاندی کا کیا نصاب ہے آج کے دور میں؟ 

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم فتوی(م): 1472=1472-9/1431
اگر آپ کے پاس چاندی یا روپیہ بالکل نہیں ہے، صرف تین تولہ سونا ہے تو آپ پر زکاة نہیں اور اگر کچھ بھی چاندی ہو یا روپیہ کچھ موجود ہو تو چاندی کے نصاب کے حساب سے آپ پر زکاة واجب ہوگی۔ سونے کا نصاب موجودہ گرام کے حساب سے ۸۷ گرام ۴۸۰ ملی گرام (87.480 gm) ہوتا ہے اور چاندی کا ۶۱۲ گرام ۳۶۰ ملی گرام (612.360 gm) ہوتا ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :25763
تاریخ اجراء :Sep 7, 2010