فطرہ کے سلسلے میں سوال ہے، میں قطر میں کام کررہاہوں۔ میرے گھروالوں نے فطرہ کی رقم مستحق لوگوں کو تقسیم کردی تھی، لیکن میری تنخواہ ریال کرنسی کے حساب سے ہے اور ہندوستان میں ہندوستانی روپئے کے حساب سے اداکئے جاتے ہیں، یہ کیا

سوال کا متن:

فطرہ کے سلسلے میں سوال ہے، میں قطر میں کام کررہاہوں۔ میرے گھروالوں نے فطرہ کی رقم مستحق لوگوں کو تقسیم کردی تھی، لیکن میری تنخواہ ریال کرنسی کے حساب سے ہے اور ہندوستان میں ہندوستانی روپئے کے حساب سے اداکئے جاتے ہیں، یہ کیا صحیح ہے یا غلط ؟براہ کرم، قرآن کریم اور حدیث کی روشنی میں میری رہنمائی فرمائیں کہ رمضان میں فطرہ کے فنڈ میں کونسی کرنسی دوں؟

جواب کا متن:


بسم الله الرحمن الرحيم فتوی(ل): 1684=1210-11/1431
آپ پونے دوسیر گیہوں یا اس کی قیمت وہاں کی قیمت کے اعتبار سے ادا کردیں اور اگر ہندوستان میں ادا کرنا ہو تو اس کرنسی کی جو قیمت ہو وہ ادا کردیں، یہ اس صورت میں جب کہ گیہوں کی قیمت وہاں زیادہ ہو اور اگر یہاں کے گیہوں کی قیمت زیادہ ہو تو یہاں کے حساب سے ادا کردیں، صدقہٴ فطر ادا کرتے وقت وہ قیمت لگانا بہتر ہے جس میں صدقہ لینے والے غریبوں کا فائدہ ہو۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :26862
تاریخ اجراء :Oct 31, 2010