میں نے ایک پلاٹ لیا ہے سرمایہ کاری کے حساب سے اور آگے کچھ پتہ نہیں ہے کہ رہائش کروں گا یا اس کو منافع ملنے پر بیچ دوں گا۔ کیا اس پر زکوة لاگو ہوگی یا نہیں؟ (۲)میں نے ایک اور پلاٹ بک کروایا ہے ماہانہ قسطوں پر اوراس کی تین س

سوال کا متن:

میں
نے ایک پلاٹ لیا ہے سرمایہ کاری کے حساب سے اور آگے کچھ پتہ نہیں ہے کہ رہائش کروں
گا یا اس کو منافع ملنے پر بیچ دوں گا۔ کیا اس پر زکوة لاگو ہوگی یا نہیں؟ (۲)میں نے ایک اور پلاٹ بک کروایا ہے ماہانہ
قسطوں پر اوراس کی تین سال کی قسط ہے اور ابھی ایک سال ہوگیا ہے۔ مجھے اور باقی دو
سال رہتے ہیں، تو کیا اس پر مجھے زکوة دینی ہوگی یا نہیں؟ اگر دینی ہوگی تو جو رقم
میں ایک سال میں ادا کر چکا ہوں اس پر دینی ہوگی یا اس کی موجودہ مارکیٹ کی قیمت
جو ہو گی اس پر دینا ہوگی؟


جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 1456=1383/1430/ب
 
جو پلاٹ آپ نے لیا ہے یا بک کرایا ہے، اگر
لیتے وقت یا بک کراتے وقت تجارت کی نیت نہیں کی تھی یعنی فروخت کرنے کی نیت سے
نہیں لیا تھا تو اس پلاٹ پر زکات واجب نہیں۔ بعد میں فروخت کرنے کی نیت ہوئی تو
اسے فروخت کرنے کے بعد اس کی قیمت میں آئندہ زکات واجب ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :15670