جس نے حج نہ كیا ہو كیا وہ كسی اور كی طرف سے حج بدل كے لیے جاسكتا ہے؟

سوال کا متن:

میرے اوپر حج فرض نہیں ہے اور زندگی میں کبھی حج کیا بھی نہیں ہے ،لیکن ایک آدمی مجھے حج بدل کے لئے بھیجنا چاہتا ہے ،،تو کیا میں حج بدل کے لئے جاسکتا ہوں؟ اور حج بدل ادا ہوجائے گا۔

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:672-580/sd=8/1440
افضل یہ ہے کہ حج بدل کے لیے ایسے شخص کو بھیجا جائے جو جانکار تجربہ کاراور اپنا حج پہلے کرچکا ہو؛ لیکن اگر کسی پر حج فرض نہ ہو اور وہ دوسرے کی طرف سے حج بدل کرلے تو بھی حسب شرائط حج بدل اداء ہوجائے گا؛ لیکن ایسا کرنا خلافِ اولیٰ ہے ، لہذا صورت مسئولہ میں آپ کے لیے حج بدل کرنے کی گنجائش ہے ۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :169814
تاریخ اجراء :Apr 18, 2019