كذب بیانی كركے حج وعمرہ كرنا؟

سوال کا متن:

محترم ان دنوں سعودی عرب کی جانب سے سال میں دوسرا عمرہ یا زندگی میں دوسرا حج کرنے پر سعودی حکومت کی جانب سے ویزہ فیس طئے کی گئی ہے اس سے بچنے کے لئے لوگ رہائشی پتہ بدل کر یا دوسرا حیلہ کر کے دوسرا پاسپورٹ بنوا لیتے ہیں۔ اس طرح عمرہ یا حج کرنے جانے کا شرعی حکم کیا ہے ؟ کیا اس طرح عمرہ یا حج پر جانا جائز ہے ؟

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 652-563/H=06/1440
کذب بیانی دھوکہ دہی اور خلاف قانون کامرتکب ہو کر حج و عمرہ کرنا صورت مسئولہ میں جائز نہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :168612
تاریخ اجراء :Feb 18, 2019