كسی عورت كا انڈیا سے جدہ تك غیر محرم كے ساتھ سفر حج كرنا؟

سوال کا متن:

ہم یہ جاننا چاہتے ہیں کہ ہماری چچیری چاچی اور ان کی امی اور چچا کی آٹھ سال کی لڑکی عمرہ کرنے رمضان میں جانا چاہ رہے ہیں ، مگر انڈیا میں ان کا کوئی محرم نہیں ہے تو وہ مجھے ساتھ لے جانا چاہ رہے ہیں، جدہ میں ان کے شوہر اور بھائی آجائیں گے ، کیا ان لوگوں کا اور میرا عمرہ جائز ہوگا؟
براہ کرم، جلد جواب دیں، مہربانی ہوگی۔

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:551-488/L=5/1440
 عورت کے لیے شوہر یا محرم شرعی کے بغیر حج یا عمرہ کا سفر کرنا جائز نہیں، اور یہی حکم اس صورت میں ہے جبکہ آتے اور جاتے وقت محرم یا شوہر نہ ہو لیکن جدہ میں مل جانے کی امید ہو ، احادیث میں سفر شرعی کی مسافت بغیر شوہر یا محرم شرعی کے کرنے سے منع کیا گیا ہے ۔
لمافی روایة مسلم عن ابن عمر رضی اللّٰہ عنہما أن رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم قال:لا تسافر المرأة ثلاثاً الا ومعہا ذو محرم۔ (صحیح مسلم:۱/۴۳۲، النسخة الہندیة)
نوٹ:آپ شرعی محرم نہیں ہے؛ لہٰذاآپ کا ساتھ جانا کافی نہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :168187
تاریخ اجراء :Feb 3, 2019