سرکاری ملازمین کا فرضی میڈیکل لگا کر حج میں جانا

سوال کا متن:

کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں؛ زید ایک سرکاری اسکول کا ٹیچر ہے اور اس پر حج فرض ہے ؛ لہٰذا وہ حج کو جانا چاہتا ہے ؛ لیکن پریشانی یہ ہے کہ وہ اسکول سے اتنے دنوں کی چھٹی نہیں لے سکتا کہ جس میں حج کرلے ، سوائے اس کے کہ بیماری کا عذر بتا کر چھٹی لے اور حج کو جائے یا یہ کہ حج کو چلا جائے اور آکر حاضری لگا دے ، تو کیا اس صورت میں اس کا حج صحیح ہے ؟

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 485-428/M=05/1440
صورت مسئولہ میں زید اسکول کی انتظامیہ سے مل کر صحیح صورت حال بتاکر حج کے لئے رخصت منظور کرانے کی پوری کوشش کرے اگر ایک ساتھ لمبی مدت تک چھٹی نہ مل سکتی ہو تو تھوڑی تھوڑی کرکے رخصت کی درخواست دلواتے رہیں، اگر بلا وضع تنخواہ رخصت نہ مل سکے تو بوضع تنخواہ رخصت منظور کرالے، الغرض اس بات کی پوری کوشش کرے کہ غلط بیانی کی نوبت نہ آئے، توقع ہے کہ ان شاء اللہ ضرور رخصت مل جائے گی۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :167867
تاریخ اجراء :Jan 13, 2019