كیا خود حج كرنے سے پہلے امی ابو كو حج كرانا ضروری ہے؟

سوال کا متن:

میں حج کرنا چاہتاہوں، پر میری امی ابو نے ابھی تک حج نہیں کیا ، کیا پہلے ان کا حج ضروری ہے؟

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:840-685/sd=9/1440
جو شخص حج کی استطاعت رکھتا ہو،اُس پر حج کرنا فرض ہوتا ہے، اگر اللہ نے آپ کو حج کی استطاعت عطا فرمادی ہے، تو حسب شرائط آپ کے لیے حج کرنا فرض ہوگا ، آپ کے حج سے پہلے والدین کا حج کرنا ضروری نہیں ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :170766
تاریخ اجراء :May 29, 2019