حجاج کرام حج سے پہلے یا حج کے بعد دوست واحباب وغیرہ کی جو دعوتیں کرتے ہیں یا لوگ ان کی دعوتیں کرتے ہیں، ان کا حکم

سوال کا متن:

حج پر جانے سے پہلے تمام حجاج کرام ہر ریاست میں اپنے اپنے گھروں میں بکرے ذبح کرتے ہیں اور تمام لوگوں کو کھانے کی دعوت دی جاتی ہے، کیا یہ رواج ہے یا سنت؟

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:1220-1021/N=11/1439
حجاج کرام حج سے پہلے یا حج کے بعد رشتہ دار اور دوست واحباب وغیرہ کی جو دعوتیں کرتے ہیں یا لوگ ان کی دعوتیں کرتے ہیں، یہ شرع اور سنت سے ثابت نہیں؛ بلکہ یہ محض رسمی اور رواجی دعوتیں ہیں، ان سے بچنا چاہیے ۔ 
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :164106
تاریخ اجراء :Aug 12, 2018