كیا احرام منی میں جاکر بادھنا درست ہے ؟

سوال کا متن:

ایک شخص جدہ میں رہتا ہے وہ اپنی اہلیہ کے ساتھ اس سال حج کرنے جارہاہے تو وہ عمرہ کرکے واپس جدہ چلا جائے ، اور آٹھ ذی الحجہ کو فجر کے بعد سیدھا منیٰ پہونچے اور منیٰ پہونچ کر حج کا احرام باندھے کیایہ درست ہوگا؟یا وہ جدہ سے ہی احرام باندھ کر منیٰ جائیگا ؟کیا منیٰ پہونچنے سے پہلے احرام ناندھنا ضروری ہے ؟

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 55-54/M=1/1440
صورت مسئولہ میں اس شخص کو اپنی جائے اقامت یعنی جدہ سے ہی حج کا احرام باندھ کر منیٰ جانا چاہئے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :165363
تاریخ اجراء :Oct 6, 2018