اگر کوئی شخص مکہ سے جدہ جائے ایک دن کے لیے اور پھر مکہ واپس آجائے تو کیا اس کو عمرہ دہرانا پڑے گا؟

سوال کا متن:

اگر کوئی شخص مکہ سے جدہ جائے ایک دن کے لیے اور پھر مکہ واپس آجائے تو کیا اس کو عمرہ دہرانا پڑے گا؟

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa: 897-837/sd=9/1438
  جی نہیں ! صورت مسئولہ میں مذکورہ شخص کے لیے دوبارہ عمرہ کرنا ضروری نہیں ہے۔ أما لو قصد موضعاً من الحل کخلیص وجدہ حل لہ مجاوزتہ بلا إحرام۔ (درمختار ۳/۴۸۲ زکریا، ومثلہ فی البحر الرائق ۳/۴۹ کراچی، الدر المنتقی ۱/۳۹۳) ومن جاوز وقتہ یقصد مکاناً فی الحل، ثم بدأ لہ أن یدخل مکة فلہ أن یدخلہا بلا إحرام۔ ( الفتاویٰ التاتارخانیة ۳/۵۵۳ ، منحة الخالق ۲/۵۵۲ زکریا، غنیة الناسک ۵۷) 
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :151394
تاریخ اجراء :Jun 20, 2017