احرام سے پہلے ناخن اور بال کاٹنے کا کیا حکم ہے ؟

سوال کا متن:

جولوگ قربانی کرتے ہیں وہ توماہ ذی الحجہ میں قربانی کرنے تک بال اور ناخن نہیں کاٹتے لیکن جو لوگ حج کرنے جاتے ہیں اور وہاں پرساتویں ذی الحجہ کو حج کے لیے احرام باندھتے ہیں توان کے لیے احرام سے پہلے ناخن اور بال کاٹنے کا کیا حکم ہے ؟ کیونکہ ہم نے حج کے کتابچوں میں دیکھا ہے کہ احرام سے پہلے مذکورہ صفائی حاصل کرنا چاہیے ۔

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa: 1346-1322/M=12/1438
حج کے احرام سے پہلے ناخن بال کاٹ کر صفائی حاصل کرلینا مستحب ہے، لیکن جو حاجی صاحبان بقرعید کی قربانی بھی کریں گے اور وہ ذی الحجہ کا چاند نظر آنے کے بعد احرام میں داخل ہوں گے تو ان کے لیے بہتر یہ ہے کہ وہ کچھ اور پہلے یعنی ذی الحجہ کا چاند نکلنے سے پہلے ہی ناخن بال وغیرہ کاٹ لیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :153907
تاریخ اجراء :Aug 26, 2017