کیا ہم احرام کو ایک بار سے زیادہ دھوکر استعمال کرسکتے ہیں؟

سوال کا متن:

کیا ہم احرام کو ایک بار سے زیادہ دھوکر استعمال کرسکتے ہیں؟

جواب کا متن:


بسم الله الرحمن الرحيم Fatwa ID: 987-972/N=10/1437
جی! ہاں! احرام کا کپڑا دھوکر دوبارہ استعمال کرسکتے ہیں ، اس میں کچھ حرج نہیں؛ کیوں کہ احرام کے کپڑے کا نیا ہونا ضروری نہیں، دھلا ہوا کپڑا بھی بطور احرام استعمال کیا جاسکتا ہے، جدیدین أو غسیلین طاھرین الخ (الدر المختار مع رد المحتار، کتاب الحج، فصل فی الإحرام ۳: ۴۸۸، ط: مکتبة زکریا دیوبند)۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :68579
تاریخ اجراء :Jul 20, 2016