میرا نام شیزان ہے ۔ میرا سوال یہ ہے کہ میرے دوست نے پہلے ہی نکاح کرلیا تھاایک لڑکی سے ، اور ا ب اس کے گھر والے اس کا نکاح پھر اسی سے کروانا چاہتے ہیں تو کیا ایک لڑکی سے دونکاح کرنا جائزہے اگر نہیں تو اس صورت میں کیا کرنا چ

سوال کا متن:

میرا نام شیزان ہے ۔ میرا سوال یہ ہے کہ میرے دوست نے پہلے ہی نکاح کرلیا تھاایک لڑکی سے ، اور ا ب اس کے گھر والے اس کا نکاح پھر اسی سے کروانا چاہتے ہیں تو کیا ایک لڑکی سے دونکاح کرنا جائزہے اگر نہیں تو اس صورت میں کیا کرنا چاہئے؟ اور کیا حل ہے ؟ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔ 

جواب کا متن:


بسم الله الرحمن الرحيم فتوی(ل): 270=206-3/1432
اگر باقاعدہ شرعی طور پر پہلا نکاح ہوگیا تھا تو اب دوبارہ نکاح کرنا لغو ہے، باقی اگر گھروالے کسی مصلحت سے دوبارہ نکاح اسی لڑکی سے کروانا چاہتے ہیں تو دوبارہ بطور اظہار کے ایسا کرسکتے ہیں، فی نفسہ اس میں کچھ قباحت نہیں ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :29903
تاریخ اجراء :Feb 9, 2011