کیا منگیتر سے بات کرنا جائز ہے؟ میں اس سے رومانی انداز سے بات کرتاہوں۔ اگر جائز نہیں ہے تو مجھ سے جوغلطیاں ہورہی ہیں اس بارے میں کیا کروں؟ براہ کرم، مشورہ دیں۔

سوال کا متن:

کیا منگیتر سے بات کرنا جائز ہے؟ میں اس سے رومانی انداز سے بات کرتاہوں۔ اگر جائز نہیں ہے تو مجھ سے جوغلطیاں ہورہی ہیں اس بارے میں کیا کروں؟ براہ کرم، مشورہ دیں۔

جواب کا متن:


بسم الله الرحمن الرحيم فتوی(م): 302=302-3/1432
نکاح سے پہلے منگیتر اجنبیہ کے حکم میں ہے، بلاضرورت اس سے بات کرنا جائز نہیں، جو غلطیاں ہوگئیں، ان سے توبہ استغفار کرلیں، اور آئندہ احتیاط رکھیں اور فوراً نکاح کرلیں تاکہ ناجائز بات چیت کا مزید ارتکاب لازم نہ آئے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :29847
تاریخ اجراء :Feb 8, 2011