میں نے مہر کی رقم ادا نہیں کی تھی، اب شریک حیات کا انتقال ہوگیا ہے، کوئی وارث بھی نہیں ہے، اس کے چار بھائی ہیں، لیکن سب الگ الگ ہیں، کوئی ذمہ دار وارث نہیں ہے، تو اب مہر کی رقم کس کو دوں؟

سوال کا متن:

میں نے مہر کی رقم ادا نہیں کی تھی، اب شریک حیات کا انتقال ہوگیا ہے، کوئی وارث بھی نہیں ہے، اس کے چار بھائی ہیں، لیکن سب الگ الگ ہیں، کوئی ذمہ دار وارث نہیں ہے، تو اب مہر کی رقم کس کو دوں؟

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم فتوی(ب): 1496=1167-8/1431
اب آپ کی شریک حیات کا مہر اس کے انتقال کے بعد ترکہ بن گیا، اگرآپ کی شریک حیات کی کوئی اولادنہیں ہے تو آ پ اس مہر میں سے آدھے کے حقدار ہوں گے اور باقی آدھے مہر کو چار حصوں میں کرکے ایک ایک حصہ مرحومہ کے چاروں بھائیوں کو دیدیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :24506
تاریخ اجراء :Aug 14, 2010