مفتی صاحب میری عمر تیئس سال ہے اور کچھ دنوں کے بعد میری شادی ہونے والی ہے اسی حوالے سے کچھ سوالات کے جوابات چاہتاہوں۔ میں نے اپنے سوالات کو اور بھی ویب سائٹوں اور کتابوں وغیرہ میں تلاش کیا ہے مگر ایک ہی مسلک حنفی سے تعلق ہ

سوال کا متن:

مفتی صاحب میری عمر تیئس سال ہے اور کچھ دنوں کے بعد میری شادی ہونے والی ہے اسی حوالے سے کچھ سوالات کے جوابات چاہتاہوں۔ میں نے اپنے سوالات کو اور بھی ویب سائٹوں اور کتابوں وغیرہ میں تلاش کیا ہے مگر ایک ہی مسلک حنفی سے تعلق ہونے کے باوجود مختلف علماء کے مختلف فتاوے اور جوابات ہیں۔ اس چیز نے مجھے پریشان کردیا ہے آپ برائے مہربانی صحیح رہنمائی فرماویں۔ سوال یہ ہے کہ(۱)کیا مرد اپنی بیوی کے ہونٹوں اور پستانوں وغیرہ کا بوسہ لے سکتا ہے؟ (۲)میں اور بیوی ایک دوسرے کے ساتھ ننگے سو سکتے ہیں؟ (۳)اور کیا مباشرت کرتے وقت ایک دوسرے کے جسم کو چھو سکتے ہیں او ردیکھ سکتے ہیں؟

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 1303=1239/ب
( ۱) جی ہاں لے سکتے ہیں۔
( ۲) ننگے بھی ہوسکتے ہیں۔ مگر یہ حیاء اور وقارکے خلاف ہے۔ حدیث شریف میں آتاہے، حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی میری شرم گاہ نہیں دیکھی۔ نہ میں نے آپ کی شرم گاہ دیکھی۔
( ۳) چھوسکتے ہیں.
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :14920
تاریخ اجراء :مفتی صاحب میری عم