میرا نام شیخ عمران بن خدا بخش ہے۔ میری اور میری کزن کی شادی ہونے والی ہے پر مجھے کہیں سے پتہ چلا ہے کہ میری امی نے لڑکی کی بڑی بہن اور بڑے بھائی کو دودھ پلایا ہے۔ کیا اس صورت میں میرا اس لڑکی سے نکاح جائز ہے؟ برائے کرم میر

سوال کا متن:

میرا نام شیخ عمران بن خدا بخش ہے۔ میری اور میری کزن کی شادی ہونے والی ہے پر مجھے کہیں سے پتہ چلا ہے کہ میری امی نے لڑکی کی بڑی بہن اور بڑے بھائی کو دودھ پلایا ہے۔ کیا اس صورت میں میرا اس لڑکی سے نکاح جائز ہے؟ برائے کرم میری رہنمائی فرماویں۔

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 158=142/ ل
 
صورت مسئولہ میں آپ دونوں رضاعی بھائی بہن نہیں ہیں، آپ دونوں کا آپس میں نکاح ہوسکتا ہے، وتحل أخت أخیہ رضاعًا کما في الدر المختار والشامي)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :10626
تاریخ اجراء :Feb 17, 2009