میرے نکاح کے وقت مجھے مہر وغیرہ کی کوئی جانکاری نہیں تھی اور نہ ہی کسی نے اس بارے میں مجھے بتایا۔ جس کی وجہ سے میں اپنی بیوی کو مہر ادا نہ کرسکا۔ اب سنا ہے کہ بنا مہر ادا کئے اپنی بیوی کو ہاتھ لگانا بھی گناہ ہے۔ تو کیا میں

سوال کا متن:

میرے نکاح کے وقت مجھے مہر وغیرہ کی کوئی جانکاری نہیں تھی اور نہ ہی کسی نے اس بارے میں مجھے بتایا۔ جس کی وجہ سے میں اپنی بیوی کو مہر ادا نہ کرسکا۔ اب سنا ہے کہ بنا مہر ادا کئے اپنی بیوی کو ہاتھ لگانا بھی گناہ ہے۔ تو کیا میں گناہ گار ہوا؟

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 1516=1270/ ل
 
مہر ادا کیے بغیر بھی اپنی بیوی کو ہاتھ لگانا جائز ہے، اس میں کوئی گناہ نہیں ہے۔
جلد از جلد جب سہولت ہو مہر کی ادائیگی کردیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :8979
تاریخ اجراء :Nov 30, 2008