میرا سوال یہ ہے کہ اگر کسی شخص کی شادی ہوچکی ہے اور شادی کے دو سال کے بعد وہ قادیانی ہوگیا ہے تو کیا اس کی بیوی کا نکاح اس کے ساتھ باقی رہے گا ؟ میں یہ اس لیے پوچھ رہا ہوں کیوں کہ میرے دوست کے بہنوئی قادیانی ہوگئے ہیں اب ا

سوال کا متن:

میرا سوال یہ ہے کہ اگر کسی شخص کی شادی ہوچکی ہے اور شادی کے دو سال کے بعد وہ قادیانی ہوگیا ہے تو کیا اس کی بیوی کا نکاح اس کے ساتھ باقی رہے گا ؟ میں یہ اس لیے پوچھ رہا ہوں کیوں کہ میرے دوست کے بہنوئی قادیانی ہوگئے ہیں اب اس حالت میں اس کی بہن کا نکاح اس شخص سے قائم رہے گا کہ نہیں؟ اس کا جلد جواب عنایت فرماویں۔

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 1322=183/ل
 
قادیانی باجماعِ امت دائرہٴ اسلام سے خارج ہیں، اس لیے اگر کسی عورت کا شوہر قادیانی ہوجائے تو اس عورت کا نکاح اس سے قائم نہیں رہا، بلکہ ٹوٹ گیا، اس کو فوراً اپنے شوہر سے علاحدگی ضروری ہے: وارتداد أحدھما فسخ عاجل (تنویر الابصار)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :8428
تاریخ اجراء :Nov 12, 2008