طلاق و خلع

سوال کا متن:

آپ سے ایک فتوی مطلوب ہے یاسر اقبال کی بیوی نے اس کے خلاف عدالت میں کیس کیا اور عدالت نے یاسراقبال کو سمن بھی جاری کیے اور زبانی طور پر یاسر اقبال کو بتایا گیا کہ عدالت میں آپ کے خلاف کیس کیا گیا ہے لیکن وہ اس کے باوجود عدالت میں حاضر نہیں ہوا جس کے بعد عدالت نے ڈگری جاری کردی یاسر اقبال نے غلط بیانی اور دروغ گوئی کا سہارا لیتے ہوئے جامعہ اشرفیہ لاہور اور جامعہ نعیمیہ لاہور سے فتوی حاصل کیا حالانکہ وہ اس کا تمام تر علم رکھتا تھا ،یاسر اقبال نے لڑکی سے نکاح اس کے اولیا کے رضامند ہونے کے بغیر اور گھر سے بھگا کر کیا ہے براہ کرم اس تمام تر تفصیلات کی روشنی میں قرآن و حدیث اس بارے میں کیا فرماتے ہیں ہماری شریعت میں کیا حکم دیتی ہے اس کے بارے میں تفصیل سے بتائیں۔

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:797-675/SD=9/1440
صورت مسئولہ سے متعلق بہت سی باتیں تحقیق طلب ہیں، اس لیے مقامی معتبر مفتیان کرام سے رجوع کیا جائے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :170718
تاریخ اجراء :May 21, 2019