خلع کی عدت کتنے مہینے کی ہوتی ہے؟

سوال کا متن:

براہ کرم، بتائیں کہ خلع کی عدت کتنے مہینے کی ہوتی ہے؟

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 672-503/SN=07/1440
خلع کی عدت بھی وہی ہے جو طلاق کی ہے یعنی اگر عورت کو حیض آتا ہے تو مکمل تین حیض ماہواری کا گزرنا ہے، اگر حیض نہیں آتا؛ بلکہ وہ عورت سن ایاس کو پہنچ چکی ہے تو ا س کی عدت خلع کے وقت سے تین مہینے گزرنا ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :169383
تاریخ اجراء :Mar 31, 2019