تین طلاقیں دینے كے بعد غیر مقلدوں كے كہنے كی وجہ سے حلالہ كے بغیر میاں بیوی كی طرح رہنا؟

سوال کا متن:

ہمارے ایک رشتہ دار نے اپنی بیوی کو تین طلاق دی اور اس کے بعد وہ غیر مقلدوں کے چکر میں آکر اپنی بیوی کو بنا حلالہ کے گھرلے گیا اور باقاعدہ پہلے کے جیسا ہی رکھ لیا۔ اب یہ بتائیں کہ ہم ان سے ملتے رہیں یا ملنا چھوڑ دیں؟ کیوں کہ اس نے حرام کام کیا۔

جواب کا متن:


بسم الله الرحمن الرحيم Fatwa ID: 1063-1038/H=10/1437
اس نیت سے ملنا جلنا چھوڑ دیا جائے کہ یہ شخص ارتکابِ حرام سے سچی پکی توبہ کرکے اپنی اصلاح کرلے اور مطلقہٴ ثلٰث سے علیحدہ ہوجائے شرعاً درست ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :67489
تاریخ اجراء :Jul 30, 2016