میں آپ سے یہ پوچھنا چاہتاہوں کہ اگر بیوی کے سامنے کسی اور کو فون کرکے مرد یہ کہے کہ میں نے اپنی بیوی کو طلاق دیدی ہے ، اس کو لے جاؤ اور یہ حادثہ تین سے زیادہ مرتبہ ہوچکا ہے تو کیا طلاق ہوجاتی ہے؟

سوال کا متن:

میں آپ سے یہ پوچھنا چاہتاہوں کہ اگر بیوی کے سامنے کسی اور کو فون کرکے مرد یہ کہے کہ میں نے اپنی بیوی کو طلاق دیدی ہے ، اس کو لے جاؤ اور یہ حادثہ تین سے زیادہ مرتبہ ہوچکا ہے تو کیا طلاق ہوجاتی ہے؟

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم Fatwa ID: 6679-675/B=7/1436-U
پہلے مرد (شوہر) سے معلوم کرلیا جائے کہ اس نے اس طرح کا کوئی جملہ کہا ہے یا نہیں۔ اگر کہا ہے تو اس اقرار سے خواہ وہ جھوٹا ہی ہو طلاق واقع ہوجائے گی، تین مرتبہ سے زائد کے درمیان کی مدت کیا ہے؟ اس کو صاف لکھ کر دوبارہ سوال کرلیں تو بہتر ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :58995
تاریخ اجراء :May 18, 2015