شوہر کے بتائے بغیر یعنی دھوکے سے طلاقنامہ پر دستخط کرایا ہے تو یہ طلاق صحیح نہ ہوگی،

سوال کا متن:

میری شادی چودہ سال پہلے ہوئی تھی بعد میں پتا چلا کہ لڑکا ٹھیک نہیں ، نامرد ہے جس کی بنا پر میں نے طلاق نامہ پر دستخظ کروایا اپنے شوہر بتائے بغیر اور انہوں نے بھی پڑھے بغیر دستخظ کردیا جس کے بعد میں اپنی ماں کے گھر آگئی اور نو سال تک میرا ان لوگوں سے کوئی تعلق نہیں رہا ،پھر میری دوسری شادی ہوئی جس کو اب پانچ سال ہوگئے ہیں ، کیا میرا دوسرا نکاح جائز ہے اور کیا اس طرح طلاق ہوجاتی ہے؟

جواب کا متن:


بسم الله الرحمن الرحيم Fatwa ID: 13-14/B=1/1435-U
شوہر کے بتائے بغیر یعنی دھوکے سے طلاقنامہ پر دستخط کرایا ہے تو یہ طلاق صحیح نہ ہوگی، آپ کا نکاح اسی نامرد شوہر کے ساتھ باقی ہے، آپ کا دوسرا نکاح جائز نہیں او راگر شوہر نے طلاق نامہ سمجھ کر یا پڑھ کر اس پر دستخط کیا ہے تو پھر اس دستخط سے طلاق واقع ہوگئی، پھر عدت کے بعد دوسری شادی بھی صحیح ہوگئی۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :49208
تاریخ اجراء :Nov 26, 2013