ایک شخص نے اپنی بیوی کوایک خط میں لکھا کہ اگر تم اپنا حمل گرادو اوریہ میرا حکم ہے اگر ایسا نہیں کروگی تو تم جانو اورتمہارا کام جانے ، ہم سے کوئی واسطہ نہیں تو اس کا مطلب کیا ہوگا؟ آپ کے جواب کا انتظاررہے گا۔

سوال کا متن:

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم Fatwa ID: 772-640/D=7/1435-U
”تم جانو تمہارا کام جانے ہم سے کوئی واسطہ نہیں“ یہ جملہ صریح الفاظ طلاق میں سے نہیں ہے۔ البتہ شوہر نے آخری جملہ ”ہم سے کوئی واسطہ نہیں“ سے طلاق کی نیت کی ہو یا طلاق کی نیت سے یہ جملہ بولا ہو تو طلاق واقع ہوگی ورنہ نہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :52906
تاریخ اجراء :May 13, 2014