میں عمرہ کرنے گیا اورمیں نے اپنا سر نہیں منڈوایا بلکہ اس کے بجائے پورے سرکا بال چھوٹا کروالیا۔ میں حنفی مسلک پر عمل کرتا ہوں مجھے بتائیں کہ کیا ایسا کرنا جائز ہے؟

سوال کا متن:

میں عمرہ کرنے گیا اورمیں نے اپنا سر نہیں منڈوایا بلکہ اس کے بجائے پورے سرکا بال چھوٹا کروالیا۔ میں حنفی مسلک پر عمل کرتا ہوں مجھے بتائیں کہ کیا ایسا کرنا جائز ہے؟

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 800=800/م
 
قصر (بال چھوٹے کرانا) اس وقت ہوسکتا ہے جب کہ سر کے بال انگلی کے پورے سے زائد ہوں اور قصر کے وقت ایک پور مکمل کٹ گئے ہوں۔ ایسا تھا تو قصر صحیح ہوگیا، اگرچہ حلق کرانا (پورے بال استرے وغیرہ سے صاف کرانا) افضل ہے، لیکن قصر بھی درست ہے، اور اگر بال انگلی کے پوروں سے بھی چھوٹے تھے تو قصر صحیح نہیں، حلق متعین ہے،اگر حلق کیے بغیر گھر واپس آگئے تو دم واجب ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :14099
تاریخ اجراء :Jun 9, 2009