قرآن کریم انٹرنیٹ پر اپلوڈ کرنے یا ڈاوٴن لوڈ کرنے کا حکم؟

سوال کا متن:

موبائل یا انٹرنیٹ پر قرآن اپلوڈ کرنا ڈاؤن لوڈ کرنا سنبھال کر رکھنا پڑھنا کیساہے ؟ قرآن و حدیث کی روشنی میں تفصیل بتانے کی زحمت فرمائیں۔ نوازش ہوگی۔

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 365-284/SN=04/1440
کسی دینی فائدے کے پیش نظر قرآن کریم موبائل یا انٹرنیٹ پر اپلوڈ کرنے نیز انٹرنیٹ سے معتبر مطبع سے شائع کردہ قرآن کریم کا نسخہ ڈاوٴن لوڈ کرکے بہ وقت ضرورت اس میں تلاوت کرنے کی گنجائش ہے، بس جس وقت اسکرین پر آیتیں نظر آئیں اس وقت اس پر بغیر وضو کے بلا حائل ہاتھ نہ لگائیں، شرعاً یہ جائز نہیں ہے۔ ویحرم بہ أي بالأکبر وبالأصغر مس مصحف أي مافیہ آیة ․․․․․․ إلا بغلاف غیر مشرّز الخ وقال الشامي ․․․․․․ لکن لایحرم فی غیر المصحف إلا بالمکتوب أي موضع الکتابة (درمختار مع الشامی: ۱/۳۱۵، ط: زکریا)۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :167454
تاریخ اجراء :Dec 27, 2018