میں نے بارہا قسم توڑی ہے میں كیا كروں؟

سوال کا متن:

میں نے اللہ کی قسم بہت بار توڑی ہے، لیکن کفارہ کے لیے پیسہ نہیں ہے، میں بہت پریشان ہوں ، ملازمت بھی نہیں ہے، اور نہ ہی روزہ رکھ سکتاہوں۔ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:104-148/sd=2/1440
 جتنی بار قسم توڑی ہے ، اتنے ہی کفارے واجب ہوں گے ۔ وتعدد الکفارة لتعدد الیمین( در مختار ) اگر دس مسکینوں کو دو وقت کا کھانا کھلانے کی استطاعت نہیں ہے ، تو ایک قسم کے کفارے میں مسلسل تین روزے رکھنا ضروری ہے ، اگر روزے کی بھی استطاعت نہیں ہے ، تو توبہ استغفار کرتے رہیں اور جب بھی استطاعت ہوگی کفارہ ادا کرنا ضروری ہوگا۔ (وَإِنْ عَجَزَ عَنْہَا) کُلِّہَا (صَامَ ثَلَاثَةَ أَیَّامٍ وِلَاءً)( در مختار )
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :165650
تاریخ اجراء :Nov 3, 2018