1. دار الافتاء دار العلوم دیوبند
  2. عقائد و ایمانیات
  3. اسلامی عقائد

جس شخص كو یاداشت کھونے کی وجہ سے غیرمسلم بنادیا گیا وہ اسلام میں كس طرح واپس آئے گا؟

سوال

جناب مفتیان کرام ہمارے ہاں ایک مسلمان ہے اس کی کسی وجہ سے یاداشت چلی گئی اسے اور لوگوں نے گمراہ کر کے غیر مسلم بنادیا جب اسے بتایاگیا کہ وہ مسلمان تھااور وہ مسلم بھی ہونا چاھتا ہے تو کیا کرنا چاھئے کیاوہ پہلے سے مسلمان یا کوئی اور حکم ہے علماء کرام کیا فرماتے ہیں؟ خیرا

جواب

بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 902-811/M=09/1440
صورت مسئولہ میں اس شخص کو سچی توبہ کراکے تجدید ایمان کرادیا جائے اور آئندہ اس کے دین و ایمان کی حفاظت کی جائے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند


ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :170703
تاریخ اجراء :May 26, 2019

PDF ڈاؤن لوڈ