سوال
حیات عیسی علیہ السلام کے بارے میں جو لوگ منکر ہیں اس کے بارے میں کیا حکم ہے؟جواب
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 910-781/D=09/1440
عیسیٰ علیہ وعلی نبینا الصلاة والسلام کی حیات قرآن و حدیث سے ثابت ہے اور یہ عقیدہ ضروریات دین میں سے ہے اس کا منکر کافر ہے۔
حضرت مولانا ادریس صاحب کاندھلوی کی تصنیف نزول عیسیٰ و ظہور مہدی کا مطالعہ فرمالیا جائے۔
اور علامہ انور شاہ کشمیری کی تصنیف ”التصریح بما تواتر فی نزول المسیح“ میں اس موضوع پر مکمل بحث موجود ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند