کیا خدا کہنا جائز ہے ؟

سوال کا متن:

کیا خدا کہنا جائز ہے ؟

جواب کا متن:


بسم الله الرحمن الرحيم Fatwa ID: 506-506/Sd=7/1437
”خدا“ فارسی زبان کا لفظ ہے، اس کے معنی مالک، حاکم اور آقا کے آتے ہیں (فیروز اللغات ۳۱۲) اس لیے اللہ تعالیٰ کو خدا کہنا جائز ہے۔ فإن قیل: کیف یصح إطلاق الوجود والواجب والقدیم ونحو ذلک، کلفظ خدا بالفارسیة․․․ قلنا بالإجماع وہو من أدلة الشرعیة؛ لأنہ قد ثبت بالقرآن والحدیث أن ا لإجماع حجة (نبراس: ۱۷۴)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :64968
تاریخ اجراء :May 11, 2016