كیا آیۃ الکرسی اور دیگر تسبیحات سنت ونوافل كے بعد پڑھی جاسكتی ہیں ؟

سوال کا متن:

فرض نماز جن کے بعد سنت موکدہ ہے جیسے ظہر، معرب اور عشاء میں فرضوں کے بعد اجتماعی دعا کیسا ہے ؟ کوئی کہتاہے کہ آیت لکرسی اور تسبیح فاطمی ان نماز وں میں مکمل نماز سے فارع ہونے کے بعد پڑھنا چاہیے اور کوئی کہتے ہیں کہ نہیں فرض کے متصل پڑھنا چاہے ۔ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 1392-1153/H=12/1440
(۱) جن فرضوں کے بعد سنت و نوافل ہیں ان میں یہی حکم ہے کہ بعد سلام مختصر دعاء کرکے سنت و نوافل میں مشغول ہو جائیں لمبی دعائیں یا اَوراد وتسبیحات کی وجہ سے سنت کی ادائیگی میں تاخیر ہوگی اور یہ مکروہ ہے۔
(۲) آیة الکرسی تسبیح فاطمہ سنت و نوافل کے بعد پڑھ لیں تو کچھ مضائقہ نہیں؛ البتہ جن فرضوں کے بعد سنت نہیں جیسے فجر و عصر ان میں بعد سلام تسبیح فاطمہ دعاء وغیرہ سب درست ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :172783
تاریخ اجراء :Aug 31, 2019