كیا پانی بیچنا جائز ہے؟

سوال کا متن:

میں آر او پلانٹ لگانا چاہتا ہوں لوگوں سے سنا ہے کہ پانی بیچنا جائز نہیں ہے ؟ برائے مہربانی میری رہنمائی کیجئے اور فتویٰ عطا کیجئے ۔ شکریہ

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:1107-952/sd=12/1440
پانی کو جب اپنی تحویل میں لے لیا جائے اور کسی برتن میں رکھ دیا جائے، تو اس کی خرید و فروخت درست ہوجاتی ہے، لہذا آر او پلانٹ لگانا اور پانی کو فروخت کرنا جائز ہے۔
قال فی الہندیة: لا یجوز بیع الماء فی بئرہ ونہرہ، فإذا أخذہ وجعلہ فی جرّة أو ما أشبہہا من الأوعیة فقد أحرزہ فصار أحق بہ فیجوز بیعہ والتصرف فیہ (الہندیة: ۳/ ۱۲۱بیع الماء والجمد)۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :172682
تاریخ اجراء :Aug 29, 2019