جب بھی قرآن یا نماز پڑھتا ہوں تو مجھے وہم ہوتا ہے کہ میں نے لفظ کو تجوید سے ادا نہیں کیا‏

سوال کا متن:

میں جب بھی قرآن یا نماز پڑھتا ہوں تو مجھے وہم ہوتا ہے کہ میں نے لفظ کو تجوید سے ادا نہیں کیا یہاں تک کہ میں ایک لفظ کو پانچ پانچ مرتبہ دہراتا ہوں پھر بھی تسلی نہیں ہوتی۔ کبھی کبھی تو یہ وہم بھی ہوتا ہے کہ اگر کوئی لفظ غلط ادا کیا اور اس کا معنی غلط بنا تو کہیں میں دائرہ اسلام سے خارج نہ ہو جاوں۔ میرا قرآن پڑھنے کا بہت دل کرتا ہے مگر اس وہم نے پریشان کر رکھا ہے ۔ پلیز قرآن اور حدیث کے مطابق میری رہنمائی کریں۔

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:1092-954/sd=12/1440
جب آپ خودا قرار کررہے ہیں کہ مجھے وہم ہوتا ہے، تو اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ خود اپنے وہم کو تسلیم کررہے ہیں، لہذا وہم کی طرف توجہ نہ دیں، یہ وسوسہ ہوتا ہے جو مومن کو شیطان کی طرف سے پیش آجاتا ہے، باقی کسی قاری یا اچھے حافظ کو قرآن پڑھ کر سنالیں اور تسلی حاصل کرلیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :172649
تاریخ اجراء :Aug 29, 2019