محمد نویر زھران نام ركھنا كیسا ہے؟

سوال کا متن:

ہمارے ہاں لڑکا پیدا ہوا ہے اور "اس کا نام "محمد نویر زھران (Nuwair Zahran) رکھا گیا ہے ۔ برائے مہربانی اس کا معنی بتائیں۔ شکریہ

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:1104-946/sd=12/1440
نویر کا لفظ لغت کی کتابوں میں نہیں مل سکا، بظاہر بے معنی لفظ معلوم ہوتا ہے اور زہران زہر سے مشتق معلوم ہوتا ہے، جس کے معنی پھول اور کلی کے آتے ہیں؛ لیکن زہران کا لفظ نام کے لیے مستعمل نہیں ہے، بہتر یہ ہے کہ آپ کوئی دوسرا اچھا نام رکھ لیں ۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :172637
تاریخ اجراء :Aug 29, 2019