گلے ملنے کا معانقہ کا صحیح طریقہ کیا ہے؟

سوال کا متن:

گلے ملنے کا معانقہ کا صحیح طریقہ کیا ہے؟ کس سمت افضل ہے؟

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 1103-942/D=10/1440
معانقہ گردن سے گردن کا ملنا بظاہر تیامن یعنی داہنے جانب سے کرنا افضل معلوم ہوتا ہے لیکن دوسرے اعتبار سے تیاسر (بائیں جانب) کرنا افضل معلوم ہوتا ہے کہ ادھر قلب ہوتا ہے اور معانقہ کا منشا ہیجان المحبة ہے جس کا محل قلب ہے اور تیاسر کی صورت میں دونوں کے قلب زیادہ قریب ہوتے ہیں اس لئے تیاسر راحج ہے اور اسی لئے تیاسر ہی کا عام معمول ہے۔ ہٰکذا ذکر فی أحسن الفتاویٰ: ۸/۴۱۱۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :171580
تاریخ اجراء :Jul 16, 2019