ہاتھ كے گٹوں پر ’’دوستی بندھن‘‘ یا لال پیلے رنگ كا دھاگا باندھنے كا حكم؟

سوال کا متن:

ہا تھ کے گٹوں پہ جو لال یا اور کسی رنگ کا دھاگا باندھا جاتاہے وہ کیسا ہے؟ نیز یہ کہ” دوستی بندھن“ کے بارے میں کیا حکم ہے؟ براہ کرم، تفصیل سے جواب دیں۔

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:1242-1077/L=11/1440
اگر کلائی پر لال یا کالا دھاگا باندھنا کسی غلط عقیدہ پر مبنی ہو یا ان کو نفع یا نقصان میں مؤثر سمجھاجاتا ہو تو ہاتھ کے گٹوں پر اس طرح کا لال یا کالا دھاگا باندھنا حرام بلکہ شرک ہوگا،”دوستی بندھن “کے نام سے کوئی چیز ہاتھ میں باندھنا بھی بے اصل ہے اور یہ لوگوں میں بدگمانی کا بھی باعث ہوسکتا ہے ؛اس لیے اس کا ترک بھی ضروری ہے ۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :171293
تاریخ اجراء :Jul 22, 2019