کیا ہمیشہ با وضو رہنے سے رزق میں اضافہ ہوتا ہے؟

سوال کا متن:

حضرت مجھے دو سوال پوچھنے ہیں ۔ 1:کیا ہمیشہ با وضو رہنے سے رزق میں اضافہ ہوتا ہے؟
2: میں سگریٹ پینے کا عادی ہوں سگرٹ چھوڑنا نہ ممکن ہے ۔سگرٹ سے وضو نہیں ٹوٹا یا ٹوٹ جاتا ہے؟

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:963-888/sd=11/1440
(۱) باضوء رہنے سے رزق میں اضافہ کی فضیلت تو کسی حدیث میں نہیں مل سکی؛ البتہ باوضوء رہنے کی دوسری فضیلت احادیث میں مذکور ہے، ایک حدیث میں ہے کہ حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ حضور ﷺ نے ان سے فرمایا، اگر تم سے ہو سکے تو ہمیشہ با وضو رہا کرو؛ کیونکہ اگر کسی شخص کو (با وضو ہونے کی) حالت میں موت آجائے تو اسے شہادت کا درجہ حاصل ہوگا۔ ( شعب الایمان )
(۲) سگریٹ پینے سے وضوء تو نہیں ٹوٹتا؛ البتہ شوقیہ سگریٹ پینا مکروہ ہے اور منہ صاف کیے بغیرمسجد جانا جس سے دوسروں کو اذیت پہنچے؛ یہ بھی مکروہ ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :171949
تاریخ اجراء :Aug 1, 2019