غیر مسلم سے قرض لے كر حج كرنا؟

سوال کا متن:

کیا فرماتے ہیں علماء اکرام اس مسئلہ کے بارے میں ایک صاحب کا حج میں نمبر لگ گیا اور رقم پاس نہیں ہے تو کیا وہ غیر مسلم سے قرض رقم لے سکتاہے؟

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:868-736/sd=11/1440
اگر حج کی استطاعت نہیں ہے، تو حج فرض نہیں ہے، لیکن اگر غیر مسلم سے قرض لے کر حج کرلیا، تو حج اداء ہوجائے گا، غیر مسلم سے قرض لینے کی وجہ سے حج میں کراہت نہیں آئے گی۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :170815
تاریخ اجراء :Jul 11, 2019