والدہ بیوی ایک بیٹا اور تین بیٹیوں كے درمیان وراثت كی تقسیم

سوال کا متن:

ایک شخص کا انتقال ہو گیا ہے ورثاء میں والدہ بیوی ایک بیٹا اور تین بیٹیاں ہیں ان کے درمیان حق کیسے تقسیم ہوگا؟

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 1052-934/M=11/1440
صورت مسئولہ میں شخص مرحوم کا ترکہ مملوکہ، حقوق مقدمہ علی الارث کی ادائیگی کے بعد، از روئے شرع 120سہام پر منقسم ہوگا جن میں سے آٹھواں حصہ یعنی 15سہام بیوی کو اور چھٹا حصہ یعنی 20 سہام والدہ کو اور 34 سہام بیٹے کو اور 17-17سہام تینوں لڑکیوں میں سے ہر ایک کو ملیں گے۔ نقشہ:
کل حصے  =       120
-------------------------
والدہ     =       20
زوجہ     =       15
بیٹا       =       34
بیٹی       =       17
بیٹی       =       17
بیٹی       =       17
--------------------------------
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :171903
تاریخ اجراء :Jul 17, 2019