فرشتے مذکر یا مؤنث

سوال کا متن:

قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ نے فرشتوں کو مذکر و مؤنث کے صیغے سے کیوں ذکر فرمایا ہے جیسے والنزعت والنشطت؟

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:901-731/sn=9/1440
فرشتے صفتِ ذکورت یاانوثت سے متصف نہیں ہوتے۔ (عقائد الاسلام،حصہ اول ،ص: 87،ط: ادارہ اسلامیات لاہور) قرآن کریم میں ظاہر لفظ کی رعایت میں بسا اوقات مذکر اور بسا اوقات مؤنث استعمال ہوئے ہیں، نیز بعض مقامات (مثلا مذکور فی السوال مقامات )پر”الطوائف“وغیرہ کی تقدیر کے ساتھ مونث استعمال کئے گیے ہیں۔(دیکھیں: تفسیر مدارک وغیرہ)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :170283
تاریخ اجراء :May 17, 2019