ماں‏، باپ‏، شوہر اور بیٹے كے درمیان تقسیم

سوال کا متن:

میرا سوال ہے کہ میری بیوی فوت ہو گئی ہے اس کا کچھ زیور اور نقدی ہیں اس کا وارث کون ہے میں اور میرا بیٹا میری بیوی کا ماں باپ اور اسکے بھائی وراثت کیسے تقسیم ہو گی؟

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 35-13/SN=01/1441
آپ کی بیوی نے جو کچھ ترکہ (زیورات ، نقدی اور دیگر تمام مملوکہ سامان) چھوڑا ہے، سب کے، بعد ادائے حقوقِ متقدمہ علی الارث، کل 12 حصے ہوں گے، جن میں سے 3 حصے شوہر یعنی آپ کو، پانچ حصے بیٹے کو اور 2-2 حصے ماں اور باپ کو۔ مرحومہ کے بھائی کو صورت مسئولہ میں کچھ نہ ملے گا۔ نقشہٴ تخریج حسب ذیل ہے:
کل حصے  =        12
-------------------------
شوہر      =        3
بیٹا        =        5
باپ      =        2
ماں       =        2
--------------------------------
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :173361
تاریخ اجراء :Oct 8, 2019